۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
وفاقی اردو یونیورسٹی

حوزہ/ جامعہ اردو گلشن کیمپس میں یوم حسین (ع) کی تیاریوں کے سلسلہ میں طلباء کیلئے سبیل کا اہتمام کیا جارہا تھا جہاں پی ایس ایف کے شرپسندوں نے حملہ کرکے سبیل کو نقصان پہنچایا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،جامعہ اردو گلشن کیمپس میں یوم حسین (ع) کی تیاریوں کے سلسلہ میں طلباء کیلئے سبیل کا اہتمام کیا جارہا تھا جہاں پی ایس ایف کے شرپسندوں نے حملہ کرکے سبیل کو نقصان پہنچایا، جامعہ کی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے شرپسند عناصر کیخلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

اس موقع پر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے ترجمان نے کہا ہے کہ فیڈرل اردو یونیورسٹی میں سبیل امام حسین (ع) پر پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن کا حملہ قابل مذمت ہے۔

ایک بیان میں ترجمان آئی ایس او کراچی نے کہا کہ حکومت سندھ فرقہ واریت پھیلانے والے عناصر کیخلاف قانونی کاروائی عمل میں لائے، سبیل امام حسین (ع) پر حملہ یزیدی عمل ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .